تازہ ترینکھیل

نرم مزاجی اور مسکراہٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے بعد محمد رضوان کا موقف بھی آگیا

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اپنے غصےاور مزاج سے متعلق گفتگو کی ہے۔

پی ایس ایل 7 کے دوران محمد رضوان اپنے نرم مزاج اور ہر وقت مسکراتے رہنے کے سبب خاصے مقبول ہوئے جس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی نظر آئیں۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے رضوان نے کہاکہ خود کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کرتا ہوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ میں کسی پر غصہ نہ کروں کیوں کہ ہم سب انسان ہیں اسی لیے ہر انسان سے غلطی ہوتی رہتی ہے لیکن پھر بھی اگر کوئی ایسی چیز نظر آئے جس سے ٹیم یا قوم کا نقصان ہوتا دیکھوں تو غصہ بھی کرتا ہوں لیکن میں جانتا ہوں کہ سامنے والا بھی میری طرح انسان ہے لہذا کوشش کرتا ہوں خود کو ٹھنڈا رکھوں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں جتنے بھی کپتان آئے ان کو دیکھ کر خوشی ہوئی، ایونٹ کے انعقاد سے ہر کھلاڑی کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل مقابلے میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button