تازہ تریننیشنل خبریں

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، عام آدمی کو فوری اور موثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپوراقدامات کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی، جس میں سیاسی و انتظامی امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلیٰ پنجاب نے ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت پر بریفنگ دی۔ عثمان بزدار نے ارکان پارلیمنٹ سے رابطوں اور ملاقاتوں بارے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو بڑا ریلیف ملا، پنجاب میں عوامی ریلیف کے اقدامات پر کام جاری ہے، ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے صوبے میں عام آدمی کو فوری اور موثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیےبھرپوراقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے عوام کے جان و مال اور مفادات کے تحفظ کے لیے شرپسندوں، ذخیرہ اندوزوں، اور قبضہ مافیا کے خلاف موثر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور آئی جی پنجاب سردار علی خان نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button