تازہ تریندلچسپ و عجیب

میرے نزدیک آصف علی زرداری سب سے بہترین ادکارا ہیں حبا بخاری

اداکارہ حبا بخاری نے سابق صدر آصف زرداری کو بہترین اداکار قرار دیا ہے۔ ورسٹائل اداکارہ حبا بخاری نے ان خیالات کا اظہار جیو نیوز کے پروگرام جشنِ کرکٹ میں کیا۔

میزبان شہزاد اقبال نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ‘آپ کے خیال میں تمام سیاستدانوں میں سے سب سے اچھے اداکار کون سے ہیں؟’ حبا نے سوال کے جواب میں سابق صدر آصف زرداری کو بہترین اداکار قرار دیا۔اور وہ میرے نزدیک بہت معصوم بھی ہیں اور میں انھیں پسند کرتی ہوں پروگرام کے دوران حبا بخاری نے انکشاف کیا کہ انہیں صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر کبھی تنقید کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ گلوکارہ کا نازیہ حسن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر ان کی زندگی پر فلم بنی تو اس میں اداکاری کرنا چاہوں گی۔ حبا نے بچپن کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ انہیں ریسلنگ بہت پسند ہے، بچپن میں وہ بڑے بھائی کے ہمراہ ریسلنگ کھیلا کرتی تھیں۔ یاد رہے کہ اداکارہ حبا بخاری نے جیو ٹی وی کے ڈرامے ‘تیری میری جوڑی’ سے کیرئیر کا آغاز کیا۔ اداکارہ اب تک سپر ہٹ ڈرامہ سیریل میں کام کرچکی ہیں جن میں ‘رمزِ عشق’، ‘دیوانگی’، ‘تڑپ’ اور ‘فتور ‘شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button