مہیش بھٹ کیوں نہیں چاہتے کہ عالیہ کی شادی ہو؟
بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ان دنوں رنبیر کپور کے ساتھ اپنے رشتے کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ کچھ دن پہلے ان دونوں کی شادی کی خبروں نے بھی خوب زور پکڑا تھا، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ نہیں چاہتے کہ اداکارہ شادی کریں۔
مہیش بھٹ، عالیہ کو لے کر بہت جذباتی ہیں اور وہ عالیہ کو ہمیشہ اپنی نظروں کے سامنے دیکھنا چاہتے ہیں۔
مہیش بھٹ اپنی دونوں بیٹیوں کے حوالے سے کچھ زیادہ ہی سوچتے ہیں۔ خاص کر تب جب بات اسکرین پر رومانس اور حقیقی زندگی میں ڈیٹنگ کی آتی ہے۔ ایک پرانے انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے اس حوالے سے کھل کر بات کی تھی۔
عالیہ نے بتایا تھا کہ مہیش بھٹ نہیں چاہتے کہ وہ شادی کریں۔ اس کے علاوہ ایک بار مہیش بھٹ نے دھمکی دیتے ہوئے انہیں کہا تھا کہ وہ شاہین اور عالیہ کو باتھ روم میں بند کر دیں گے اور اپنی نظروں سے دور نہیں ہونے دیں گے۔
عالیہ بھٹ نے کہا کہ میرے والد نے ہم سے کہا کہ تم لوگ کہیں نہیں جا سکتے، میں تم سبھی کو کمرے میں لاک کردوں گا۔ وہ کھل بول دیتے ہیں کہ ہم دنوں کو وہ شادی کرتے نہیں دیکھنا چاہتے۔ وہ ایسے ہی نہیں کہہ رہے ہیں وہ سچ میں ایسا کر بھی دیں گے۔ وہ کافی فکرمند ہیں اور ہمیں شادی سے منع کرتے ہیں