تازہ ترینلائف سٹائل

"میرے سامنے نہ آنا، ورنہ ایسا رویہ اختیار کروں گا کہ کسی شو میں نہیں جاؤگی” راکھی ساونت کو سابق شوہر کی دھمکی

بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت اور ان کے سابق شوہر رتیش سنگھ میں لفظی جنگ بڑھتی ہی جا رہی ہے، طلاق کے بعد دونوں کے درمیان سوشل میڈیا "میدان جنگ” بنا ہوا ہے۔ رتیش نےراکھی کو دھمکی دی ہے کہ کسی ریئلٹی شوز میں سامنے نہ آنا۔ رتیش سنگھ کی یہ دھمکی اس وقت سامنے آئی جب راکھی سے کنگنا رناوت نے اپنے نئے ریئلٹی شو میں رتیش کی شرکت کرنے کے حوالے سے گفتگو کی ۔ رتیش سنگھ نے ایک ویڈیو لنک اور راکھی کی تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا” راکھی جی ایک سادہ سی تجویز ہے کہ برائے مہربانی آپ وش کرو کہ کسی گیم شو میں میرے سامنے نہ آنا، ورنہ میں آپ کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کروں گا کہ آپ کسی شو میں نہیں جاؤگی۔ آپ کو یاد ہوگا کہ بگ باس 15 کے ایک وائلڈ کارڈ کا کیا حال کیا تھا۔”اس پوسٹ کے جواب میں راکھی نے فوری اپنا تبصرہ کچھ یوں کیا۔ "اپنا ڈرامہ بند کرو اور میری تصویر مت استعمال کرو، سمجھ گئے۔” جبکہ اس کے ساتھ راکھی نے کئی تنقیدی اور غصے پر مبنی ایموجیز بھی شئیر کیے۔ اس سے قبل راکھی سے پوچھا گیا کہ انہوں نے کنگنا کا ریئلٹی شو دیکھا؟ جس پر راکھی نے انکار کیا، ان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ ان کے سابق شوہر اس شو میں کیوں نظر نہیں آرہے؟جس پر راکھی نے کہا کہ” وہ تو بیوقوف ہے، اسے کافی رقم کی پیشکش کی گئی تھی لیکن اس نے یہ کہہ دیا کہ میں اپنا کاروبار نہیں چھوڑوں گا۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button