تازہ تریندلچسپ و عجیب

کیا لیڈی ڈیانا موت سے قبل اسلام قبول کر چکی تھیں؟ انکے شاہی خاندان کے اہم رکن نے بڑا انکشاف کر دیا

شہزادی ڈیانا کو آج بھی کسی تعارف کی ضرورت نہیں جنہیں دنیا بھر میں بہت مقبولیت حاصل تھی۔انجہانی برطانوی شہزادی ڈیانا سے متعلق آج بھی میڈیا چینلز اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رازوں سے پردہ اٹھتا رہتا ہے جن کو جان کر کوئی بھی حیرت میں مبتلا ہوجائے۔

وہیں شہزادی ڈیانا کے حوالے سے ایک اور سچ سامنے آیا ہے جس کے بارے میں کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا۔ ان کے سابقہ شاہی فوٹو فراگر ڈیانا کے بارے میں کئی سال بعد اہم انکشاف کیا ہے۔لیڈی ڈیانا کے پرانے شاہی فوٹو گرافر انور حسین نے انکشاف کیا کہ موت سے قبل انہوں نے اسلام قبول کرنے پر غور کیا تھا تاکہ وہ ڈاکٹر حسنات سے شادی کر سکیں۔شہزادی نے مبینہ طور پر ایک پرواز کے دوران شاہی خاندان کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے سالہ انور حسین سے اس حوالےسے بات کی تھی انور حسین نے ایک میگزین کو انٹرویو میں بتایا کہ تمام روشنیاں جب مدھم تھیں تو لیڈی ڈیانا نے مجھ سے سرگوشی کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا میں آپ سے ایک بات کر سکتی ہوں؟انور حسین نے کہا کہ وہ جانتی تھیں کہ میری شادی ایک گوری لڑکی، کیرولین سے ہوئی ہے۔ وہ مجھ سے اسلام کے بارے میں جاننا چاہتی تھیں۔ وہ شادی کے بارے میں پوچھ رہی تھی کہ کیا کرنا بہتر ہوگا کہ جب ایک شخص مسلمان ہو اور دوسرا عیسائی۔

سابق شاہی فوٹوگرافر نے مزید کہا وہ اس وجہ سے دلچسپی رکھتی تھی کہ وہ (اس وقت کے دوست) ڈاکٹر حسنات خان کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھیں۔ انور حسین نے بتایا کہ ڈیانا نے ڈاکٹر حسنات کا ذکر نہیں کیا تھا، لیکن اس نے فرض کیا کہ میں اسے جانتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ ایسا لگتا ہے کہ ڈیانا یہ سوچتی ہوں گی کہ ڈاکٹر حسنات کے گھر والے ان چیزوں پر کیا ردعمل ظاہر کریں گے؟

ان کے والد عبدالرشید خان نے ڈاکٹر حسنات سے کہا تھا اگر تم نے لیڈی ڈیانا سے شادی کی تو وہ ایک سال سے زیادہ نہیں چل سکے گی۔ ہم ثقافتی طور پر ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں۔خیال رہے شہزادی ڈیانا سن 1997 میں فلم پروڈیوسر دودی الفائد کے ہمراہ ایک کار حادثے میں دنیا سے چل بسی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button