تازہ ترینکھیل

شاہد آفریدی کی سالگرہ ، گوگل کے مطابق بوم بوم آفریدی کی عمر کیا ہے ? جانئے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔گوگل کے مطابق بوم بوم آفریدی 42سال کے ہو گئے ہیں ۔

شاہد آفریدی یکم مارچ 1980 کو خیبرایجنسی میں پیدا ہوئے، 1996 میں اپنے دوسرے انٹرنیشنل میچ میں 37 گیندوں پردنیا کی تیزترین سنچری بنا کرراتوں رات شہرت کی بلندیوں پرپہنچ گئے۔398 ایک روزہ میچز میں شاہد خان آفریدی نے 8 ہزار 64 رنز بنائے جس میں 6 سینچریاں اور 39 نصف سینچریاں بھی شامل ہیں جبکہ ٹی ٹونٹی میچز میں 4 نصف سینچریوں کی مدد سے ایک ہزار 415 رنز بنائے۔ شاہد آفریدی کو ٹی ٹونٹی میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی حاصل ہے۔شاہد خان آفریدی نے ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ 124 رنز بنائے جبکہ کُل 395 وکٹیں حاصل کیں۔شاہد آفریدی نے 27 ٹیسٹ میچز کھیل کر 5 سنچریز اور 8 نصف سنچریز مکمل کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button