تازہ تریننیشنل خبریں
وزیر اعظم کی چوہدری برادران سے ملاقات ، مریم نواز کا رد عمل بھی سامنے آگیا
وزیر اعظم عمران خان کی چوہدری برادران سے ملاقات پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا رد عمل بھی سامنے آگیا ۔
تفصیل کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی باتوں کے بعد سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی ہے جہاں ایک طر ف اپوزیشن حکومتی رہنماﺅں سمیت دیگر حکومتی اتحادیوں سے رابطے کر رہی ہے تو دوسری جانب حکمراں جماعت بھی سیاسی رابطے تیز کر رہی ہے اور اسی سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے چوہدری برادران کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق چوہدری برادران نے وزیر اعظم کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کا اعلان کیا ۔
گبھرانا نہیں ہے اچھا ؟ https://t.co/XHswNbQ9rb
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 1, 2022