پاکستان

معروف بزنس مین میاں منشا کا طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی )معروف بزنس مین میاں منشاء کا طیارہ Nishat-1 حادثے سے بچ گیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ذرائع کے مطابق میاں منشا وزیراعظم شہباز شریف کو جوائن کرنے ترکی جا رہے تھے کہ ان کا طیارہ Nishat-1 جیسے ہی افغانستان کی حدود میں پہنچا تو اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔ذرائع کے مطابق طیارے میں خرابی کا

واقعہ گزشتہ روز پیش آیا اور طیارے میں میاں منشاء خود سوار تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹ طیارے کو افغانستان سے واپس لاہور ائیر پورٹ لے آیا، تکنیکی خرابی دور کرنے کے بعد میاں منشا اسی طیارے میں دوبارہ سفر کرکے ترکی پہنچے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ میاں منشا وزیراعظم کے ہمراہ ترکی میں کاروباری وفد کی نمائندگی کر رہے ہیں۔دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ترکی کے درمیان مثالی تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی گزشتہ 75 برسوں سے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات سیاسی تبدیلیوں سے بالاتر ہیں،بھارت کو اگست 2019 کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرکے اور بات چیت کے لیے سازگار ماحول پیدا کرکے تعلقات کو معمول پر لانے کی ذمہ داری اٹھانا ہوگی،سیاسی حل اور بات چیت پر یقین رکھتا ہوں، ،پی ٹی آئی کو چارٹر آف اکانومی پر بات چیت کی دعوت دی ہے ۔ترکی کے 3 روزہ دورے سے قبل ترک خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان اور ترکی گزشتہ 75 برسوں سے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button