پاکستان

پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی کی گرفتاری کا بڑا فیصلہ

مانیٹرنگ ڈیسک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے رحیم یار خان شوگر مل کیس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی کے خلاف ناقابل تردید شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ گرفتاری ایک قریبی ساتھی کے بیانات کی روشنی میں کی جائے گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے محمد خان بھٹی کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے ٹیموں کو ہدایت مل گئی ہے۔ یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری محمد خان بھٹی کا شمار سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت نے بیوروکریٹس پر بڑی پابندی عائد کردی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button