پاکستان
امدادی کارروائیوں میں مصروف آرمی ہیلی کاپٹرلاپتہ ہو گیا، کور کمانڈر سمیت 6 جوان سوار تھے

راولپنڈی (مانیٹرنگ، این این آئی)بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف پاک فوج کا ہیلی کاپٹر لاپت ہوگیاجس میں کور کمانڈر سمیت 6 افراد سوار تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کا بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں سیلاب ریلیف کارروائیوں کے دوران رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر میں 12 ویں کور کے کمانڈر سمیت 6 افراد سوار تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے تھے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تلاش کا کام جاری ہے۔