پاکستان

رنگ گورا کرنے والی کریموں سے اسکن کینسر پھیلنے لگا

یاندے (این این آئی)کئی افریقی ممالک میں گورا کر نے والی کریمز کے استعمال سے جلد کے کینسر کے کیسز سامنے آنے لگے ،اپنے چہرے کو سورج کی تیز شعاعوں سے بچانے کیلئے بڑے ہیٹ کا استعمال کرنے والی افریقی ملک کیمرون کی63سالہ جین نے جلد کے

کینسر کی تشخیص کے بعد جلد کو گورا کرنے والی مصنوعات استعمال کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔دارالحکومت یاندے میں اس طرح کی مصنوعات فروخت کرنے والی ایک خاتون دکان دار نے کہا کہ جب لوگ میری طرف دیکھتے ہیں تو مجھے شرمندگی ہوتی ہے۔دوسری جانب 5 مہینوں میں چہرے پر ایک زخم کے بڑھنے کے بعد جین ایک ڈاکٹر کے پاس گئیں جس نے ان میں کینسر کی تشخیص کی، ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ انہیں کینسر 40 برس سے جلد کو گورا والی مصنوعات کے استعمال سے ہوا ہے۔جین جیسے کروڑوں افراد اس دنیا میں ہیں جو رنگت گورا کرنے والی مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں۔کیمرون ڈرمٹالوجی سوسائٹی کے مطابق 2019 میں اقتصادی دارالحکومت ڈوالا کے تقریباً 30 فیصد رہائشیوں اور اسکول کی ایک چوتھائی لڑکیوں نے رنگ گورا کرنے والی مصنوعات کا استعمال کیا۔20سالہ طالب علم اینیٹ جیسے کچھ افراد کیلئے ایسی مصنوعات کے اثرات کافی نقصان دہ ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے چہرے پر سرخ دھبے پڑ گئے ہیں، جلد چھیل رہی ہے اور جل رہی ہے۔ سورج کی تیز روشنی میں میرا چہرہ گرم ہو جاتا ہے اور مجھے رکنا پڑتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button