پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر سائفر کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)سینٹ میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے سائفر کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ رجیم چیج تبدیلی کے مجرم ہیں،تحقیقات کرائیں کہ سائفر کی حقیقت کیا تھی۔جمعہ کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدرات ہوا
،قائد خزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں میں آئین قانون پارلیمان جمہوریت سب کے چہرے سے نقاب اتر گیا، آئین قانون پارلیمان جمہوریت سے کس طرح کھیلا جاتا ہے ،جمہوریت میں سے جمہور نکال کر بچہ جمہورا بٹھا دیاایوان میں قانون لاکر اسے بلڈوز کرتے ہیں، بولنے نہیں دیتے انہوں نے این آر او 2 کا قانون یہاں بلڈوز کیاانہوں نے بڑی تیزی سے اپنے کیسز دفن کر کے ساتھ معیشت کو دفن کیا ہے ایون فیلڈ کو ایک استعارہ بنا کھڑا ہے انکے پاس منی ٹریل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس نے مہر ثبت کر دی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آڈیو لیکس میں ثابت ہوا کہ انکے بزنس مفادات پاکستان کے مفاد سے افضل ہیں،اپنی مشین بھارت سے منگوانی ہے آج کسان سڑکوں پر ہے تاہم حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی،پاکستانی قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اپنی حالات خود بدلیں گے، جمہور کی آواز ہو گی اپنی چوری کی معافی پر مٹھائیں کھلائی جارہی ہیں اس حکومت کی کوئی اخلاقی اتھارٹی باقی نہیں رہی۔ انہوںنے کہاکہ ہم بوکھلاہٹ کا شکار نہیں،حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے یہ رجیم چیج تبدیلی کے مجرم ہیں،تحقیقات کرائیں کہ سائفر کی حقیقت کیا تھی ہم سائفر پر ایوان میں بحث کرنے تیار ہیں۔