پاکستان
عمران نے سیکیورٹی میں سنگین رخنہ ڈالا، مریم نواز

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے آڈیو لیک کے معاملے پر کہا ہے کہ عمران نے سیکیورٹی میں سنگین رخنہ ڈالا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ جتنی بڑی اور سنگین سیکیورٹی بریچ تم نے وزیراعظم آفس میں بیٹھ کر اپنے سیکریٹری اور حواریوں سے مل کر کی اس کا مقابلہ پاکستان کا بدترین دشمن بھی نہیں کر سکتا۔مریم نواز نے کہا کہ سوچو ایک فارن فنڈڈ شیطانی دماغ 4 سال ملک کی تقدیر سے کھیلتا رہا اور انتہائی ڈھٹائی سے آج بھی وہی کر رہا ہے۔