پاکستان
نوجوان کو پسند کی شادی کرنا مہنگا پڑ گیا
بہاولنگر(این این آئی)نوجوان کو پسند کی شادی کرنا مہنگا پڑ گیا لڑکی کے بھائیوں نے ساتھیوں کے ہمراہ نوجوان کو اغواء کے بعد مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا سر، مونچھیں اور بھنویں کاٹ دیں. پولیسں نے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،زرائع کے مطابق بہاولنگر کے علاقے دیوان والا میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے بھائیوں نے ساتھیوں کے ہمراہ نوجوان کو اغواء کرکے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا سر، مونچھیں اور بھنویں کاٹ دیں. رضوان نامی شخص نے دس ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی جس کا ملزمان کو شدید رنج تھا. پولیسں کے مطابق تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم کی گرفتاری کے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔