اصطبل کے مستقل مکین نے اعتراف کر لیا کہ اسٹیبلشمنٹ کے چارہ پر پلتا رہا ، پیپلز پارٹی
اسلام آبا د(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ اصطبل کے مستقل مکین نے اعتراف کر لیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے چارہ پر پلتا رہا ہے ۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ ون پیج سرپرستی کا دعویدار
اب کس منہ سے دشنام طرازی بہتان اور الزامات لگا رہا ہے۔اپنے بیان میں انہوںے کہاکہ شہریوں کی عدم شرکت سے لانگ مارچ کی فرلانگ مارچ میں ’’تبدیلی ‘‘ہو گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان صوبائی حکومتوں کی عارضی بیساکھیوں کے سہارے پر کھڑا سیاسی اپاہج ہے ۔ انہوںنے کہاکہ غیور شہری غیر ملکی قوتوں کے آلہ کاروں کے ملک کو عدم استحکام ایجنڈے سے لاتعلق ہیں ۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ حکومت آئینی مدت پوری کرے گی ،انتخابات کسی کے دباؤ پر نہیں مقررہ وقت پر منعقد ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان خیبر پختونخواہ حکومت کی مددگاری سے اسلام آباد مارچ میں سپریم کورٹ۔کی واضح ہدایات کو نظر انداز کر چکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ فسادی زینیت عمران خان بدعہدی کا عادی ہے ، احتجاج کی آڑ میں اسلام آباد کے شہریوں کے جان و مال سے کھیلنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی ۔