پاکستان
بھارت نے ہمیں مروادیا، شعیب اختر
لاہور (آن لائن) راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کی فتح پرکہا ہے کہ بھارت نے ہمیں بہت مایوس کیا۔اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ بھارت نے جنوبی افریقا سے ہار کر ہمیں مروادیا لیکن اس میں بھارت کا کوئی قصور نہیں کیوں کہ پاکستان اتنا برا کھیلا جس سے ہم نے خود ہی خود کو مروایا۔انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ان پچز پر کھیلنا آسان کام نہیں اور یہی ہوا بھارت جنوبی افریقا کے سامنے ایکسپوز ہوگئی ، بھارتی بیٹر اگر تحمل سے کھیلتے تو یہ ایک وننگ ہدف تھا لیکن بھارت نے ہمیں بہت مایوس کیا۔