پاکستان
ہنڈا نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
لاہور( این این آئی) ہنڈا اٹلس نے موٹر سائیکلوبں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ،، قیمتوںمیں5سے 15ہزار تک مہنگی کردیں۔ ہنڈا سی ڈی 70سی سی 5ہزار اضافے سے 1لاکھ 21ہزار500،ہنڈا سی ڈی ڈریم 5ہزار اضافے سے 1لاکھ 29ہزار 500، ہنڈا پرائیڈر 6ہزاراضافے سے 1لاکھ 61ہزار 900،ہنڈا سی جی 125 سی سی 6ہزار اضافے سے 1لاکھ 85ہزار 900،ہنڈا سی جی سیلف سٹارٹ 9400اضافے سے 2لاکھ 19ہزار 500روپے ،ہنڈاسی بی ایف 15ہزار اضافہ سے 3لاکھ 53 ہزار900جبکہ ہنڈاسی بی ایف سپیشل کی قیمت 15ہزار اضافے سے 3لاکھ 57ہزار 900ہو گئی۔