پاکستان
پاکستانی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘نے بھارتی بلاک بسٹر فلم ’’ آر آر آر‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا، نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا
لاہور ( این این آئی) پاکستان کی سپر ہٹ بلاک بسٹر فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔ مولا جٹ اب تک دنیا بھر سے مجموعی طور پر 133کروڑ روپے کی آمدنی کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پاکستان میں یہ فلم 40 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔برطانیہ میں باکس آفس پر صرف ایک دن میں ایک کروڑ روپے سے زائد کما کر ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے رواں برس کو ریلیز ہونے والی بھارت کی کامیاب ترین فلم ’’آر آر آر ‘‘کو عالمی کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔آر آر آر کی مجموعی عالمی آمدنی 25کروڑ 12 لاکھ ہے،