اتوار کے دن 3 منٹ کا وظیفہ کرلو
نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ : جو بھی انسان اس دن میں عمل کرے گا ۔ا نشاءاللہ! اس کے باعث برکت ہوگا۔ اس دن کے حوالے سے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ : جو بھی مسلمان اتوار کے دن میں چار رکعت نماز نفل اداکرےہر رکعت میں “سورت الفاتحہ ” اور سورت البقرہ کی آخری آیات پڑھے گا۔
انشاءاللہ! جس قدر نصرانی مردوں اور عورتوں کی تعداد ہے ۔ ان کی گنتی کے موافق اس کو اللہ تعالیٰ نیکیاں عنایت فرمائیں گے ۔ ہر پہلی رکعت میں سورت الفاتحہ کے بعد سورت البقرہ کی آخری دو آیات پڑھے گا۔ اسے ایک پیغمبر کا ثواب بھی عطافرمایا جائے گا۔ حج اور عمرے کا ثواب بھی اس کے نام لکھ دیا جائےگا۔ ہر رکعت کے عوض میں ہزار نماز پڑھنے کا ثواب عنایت فرمایا جائےگا۔ ہر ایک حرف کے بدلے میں اسے بہشت میں ایک شہر بخشاجائے گا۔جو مشک اور ازفرز سے بھر ا ہوا ہوگا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ : اتوار کے دن نماز نفل بہت زیادہ پڑھا کرو۔ اللہ تعالیٰ کو وحدہ لا شریک جانو۔ اگر کوئی اتوار کے دن میں اپنی نماز ظہر ادا کرنے کے بعد فرض اور سنت پڑھ چکے تو چار رکعت نفل نماز لازمی پڑھے۔
اور اس کی پہلی رکعت میں سورت الفاتحہ کے بعدسورت الم سجدہ پڑھے ۔ دوسری رکعت میں سورت الفاتحہ کے بعد سورت الملک پڑھے۔ اور تشہد کے بعد سلام پھیرے اس کے بعد دو رکعت دوبارہ پڑھے ۔اور اسی طرح دونوں رکعت میں سورت الفاتحہ کے بعد سورت الجمعہ پڑھے ۔ سلام پھیرنے کے بعد جو بھی حاجت کرے گا۔ اللہ تعالیٰ کے حضور میں اپنے معبو د حقیقی کے آگے وہ درخواست کرے ۔ا للہ کریم اپنے کرم اس کی جوحاجت ہے وہ ضرور قبول فرمائےگا۔ اور اسے دین نصار ا سے بھی محفوظ فرمائے گا۔ آج کا عمل اتوار کے دن کے حوالےسے ہے کہ آپ نے چار رکعت نفل ادا کرنے ہیں۔ کس طرح سے ادا کرنے ہیں ؟ کہ آپ نے پہلی رکعت میں ایک مرتبہ سورت الفاتحہ اور اس کے بعد دوسری رکعت میں آپ نے سورت البقرہ کی آخری آیات پڑھنی ہیں۔اسی طرح اگلی
جو دورکعت ہیں۔ دو رکعت اس میں آپ نے کیا کرنا ہے؟ کہ اگلی جو دو رکعت ہیں۔ اس میں پہلی رکعت میں سورت الفاتحہ کے بعد سورت الم سجدہ پڑھنی ہے۔ اور دوسری رکعت میں سورت الفاتحہ کے بعد سورت الملک پڑھنی ہے۔ سلام پھیرنے کے بعد آپ کی جو بھی حاجت ہے۔ آپ نے اللہ تعالیٰ سے مانگنی ہے انشاءاللہ! آپ کی درخواست ضرور قبول کی جائے گی۔ اگر آپ کو سورت البقرہ کی آخری دوآیات ، الم سجدہ یا سورت الملک زبانی یا د نہیں ہے۔ تو اس میں چھوٹ دی جاتی ہے کہ جب بھی نفل نماز ادا کی جاتی ہےتو اس کے حوالے سے فرمایا جاتا ہےاس میں قرآن پاک کو دیکھ کرپڑھنا جائز ہے۔ اس لیے جب آپ اس عمل کوکریں گے ۔آپ کو سورت الفاتحہ کے بعدآپ نے اس عمل کوضرور پڑھ لیناہے۔ انشاءاللہ! آپ دیکھ کر چاہیں تو قرآن پاک پڑھ سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کو زبانی آتی ہے
تو بہت ہی اچھا ہے لیکن زیادہ تر لوگ ایسے ہیں کہ ان کو زبانی یہ سورتیں نہیں آتیں۔ توآپ نے سامنے کھول کر اس کو پڑھ لینا ہے۔ انشاءاللہ !آپ کو دیکھ کر پڑھنے پر بھی وہی اجر ملے جو آپ کو زبانی پڑھنے پر ملےگا۔