اسلامک کارنر

ہر قسم کی بندش کا توڑ !! ہرقسم کی بندش دور کرنے کے لیے لاجواب عمل،جانیں

اکثر اوقات حسد کرنے والوں لوگوں سے دوسروں کی ترقی برداشت نہیں ہوتی وہ جلتے رہتے ہیں وہ دوسروں پر جادو تعویذ سے بندش کروا دیتے ہیں۔ کاروبارمیں بندش، بیٹی کی شادی میں بندش، اپنا مکان لینے میں بندش اور ایسے ہی بہت سی بندشیں ہیں۔اس کےلیے اللہ تعالیٰ سے اس آسان عمل کے ذریعے مدد مانگیں ۔ انشاءاللہ آپ کو نجات مل جائےگی۔ ہر قسم کی

بندش کے لیے یہ عمل لاجواب ہے۔ اس عمل کے بعد آپ کو کسی عالم ، بابا یا کسی بندے کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑےگی۔ میں کسی کو غلط نہیں کہتا سبھی ٹھیک ہیں اللہ کا کلام بتاتے ہیں۔ صرف اس بات کا دکھ ہے۔ کہ اگر باہر جاتے ہیں تو کیوں نہ اپنے گھر بیٹھے ، اپنی بیٹیوں کو کسی کے پاس لے جانے سے بہتر ہے کہ آپ اپنے گھر بیٹھے اللہ تعالیٰ کے پاک کلام سے اپنے مسئلوں کا حل کر لیا کریں۔انشاءاللہ تعالیٰ اس عمل میں ہر قسم کی بندش کا توڑ ہے۔ اللہ تعالیٰ کے حکم سے آپ اس سے نجات حاصل کر لیں گے۔ ہر قسم کے بندش کا توڑ، کالے علم اور تعویذکی بندش توڑنے کے لیے اللہ پاک کے قرآن پاک کا لاجواب عمل ہے۔ آپ خود بھی کریں اوراللہ نہ کرے اگر کوئی مبتلا ہے اس کو بتائیے گا۔ اگر آپ کسی کو عمل بتاتےہیں اس کا فائدہ ہوتا ہے تو اس کے منہ آپ کے

لیے دعا نکلے گی۔ عمل یہ ہے آپ نے گیارہ دن تک روزانہ فجر کی نماز کے بعد یہ عمل کرنا ہے فجر کی نما ز شرط ہے۔ پانچوں نمازیں پڑھنا لازمی ہے۔ عمل کےلیے فجر کی نماز پڑھنا ضروری ہے۔ اس عمل کو آپ ایک کاپی پر لکھ لیں۔ تاکہ آپ کو بھول نہ جائے اور آپ کو مغالطہ نہ لگ جائےگا۔ نمازفجر کے بعد “سورت المزمل” ایک مرتبہ ، چاروں قل اور آیت الکرسی گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھنی ہے۔ اس کے اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درودپاک پڑھنا ہے۔ اس کے بعد ایک مرتبہ سورت المزمل اور چاروں قل شریف پڑھنی ہے۔ یہ سب پڑھنے کے بعد اس کو پانی پر دم کر لینا ہے۔ یا جس کو بندش ہے وہ اس پانی کو اس نیت سے پئیں گے اس پر جو بندش ہے اللہ پا ک اسے ختم فرمادے۔ کچھ پانی بچا لیں۔ اس بچے ہوئے پانی سے اپنا ہاتھ اور پاؤں دھولیں۔ روزانہ یہ عمل گیا رہ مرتبہ کرتے رہیں۔

انشاءاللہ آپ کی تمام بندش ختم ہوجائےگی۔ اگر کسی پر جادو کردیا گیا ہوجس کے باعث وہ مرض میں مبتلا ہوتا جارہا ہو تو وہ شخص یہ عمل اس طرح کرے کہ ساٹھ بار باوضو حالت میں “سورت اخلاص” پڑھ کر پانی پر دم کرکے پئے تو اللہ عزوجل کے فضل وکرم سے چند دنوں میں ہی جادو کا اثر زائل ہوجائےگا اور اسے صحت ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button