تازہ تریندلچسپ و عجیب

ہم بھول چکے تھے کہ ہماری کوئی بہن بھی ہے۔۔ جانیں 40 سال بعد اپنے کھوئے ہوئے خاندان کو ڈھونڈنے والی عورت کی اصل کہانی

“مجھے بہت حیرانی تھی کیونکہ شروع میں تو میں اپنی بہن کو پہچان نہیں پایا تھا لیکن پھر انھوں نے مجھے گاؤں اور گھر والوں کے نام بتائے تو مجھے یقین ہوگیا کہ وہ میری بڑی بہن ہیں جو 40 سال پہلے ہم سے بچھڑ گئیں تھیں“
یہ الفاظ اکرم کے ہیں جنھیں اپنی دہائیوں پہلے بچھڑنے والی بہن اچانک واپس مل گئیں۔ اکرم کہتے ہیں کہ وہ بہت چھوٹے تھے تب ان کی بڑی بہن منی اچانک کھو گئیں تھیں۔ ان کے والد نے دو سال تک اپنی بیٹی کو ڈھونڈا لیکن جب وہ نہیں ملیں تو ان کو لگا شاید وہ دنیا میں نہیں رہیں۔
منی کے ساتھ کیا ہوا تھا؟
دوسری جانب منی کا کہنا ہے کہ جب وہ 16 برس کی تھیں تو ان کے ایک قریبی عزیز نے انھیں انسانی اسمگلنگ کے زریعے بھارت سے پاکستان پہنچا دیا تھا۔ منی کا تعلق بھارت کے شہر مراد آباد سے ہے۔ یہ تمام باتیں منی نے ایک ویڈیو میں بیان کیں جو واٹس ایپ پر وائرل ہوگئی اور اتفاق سے پاکستان میں موجود ان کے بھائی نے سن کر انھیں پہچان لیا۔ اس طرح منی جن کا نام اب بشریٰ ہے، اپنے خاندان کو دوبارہ مل گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button