تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل 7 ، لاہور قلندرز کی کامیابی میں چھپا سبق عاقب جاوید نے بتادیا

لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ٹیم کےکھلاڑیوں اور انتظامیہ نےجس طرح ٹرافی سامنے لاکر رکھی اسے بھلانہیں سکتا، ایک بندہ جو 6 روز سےکمرے میں بند ہے اس کا ٹیم کو دیکھنے سے بڑھ کرجذباتی لمحہ نہیں ہوسکتا، آئسولیشن کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ نہیں تھا لیکن میں منفی نہیں سوچ رہا تھا۔

جیونیوز کے مطابق عاقب جاوید نے کہا کہ سوچا تھا جیت شاہین آفریدی کے لیے بہت ضروری ہے، جب جیتے تو بہت خوش ہوا، اپنے لیے نہیں فینز کے لیے سوچ رہا تھا ، ہمیں اپنے فینز کے سامنے جیت ملی۔لاہور قلندرز کی کامیابی ایک سبق ہے کہ انسان صرف کوشش کر سکتا ہے، اگر آپ کوشش نہ چھوڑیں تو کامیابی ضرور ملتی ہے، ثمین رانا اور میرا کام ٹیلنٹ تلاش کرنا ہے ، اس مرتبہ ہمیں زمان خان ملا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button