تازہ ترینٹیکنالوجی

ٹک ٹاک نے صارفین کا سب سے بڑا مسئلہ حل کر دیا ،وہ فیچر متعارف کروا دیا جس کا ہر کوئی انتظار کر رہا تھا

ٹک ٹاک پر پہلے صارفین صرف تین منٹ کی ویڈیو پوسٹ کر سکتے تھے لیکن اب اس دورانیے کو بڑھا کر 10 منٹ تک کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ ہم ہمیشہ ہی اپنی کمیونٹی کے لیے بہترین تجربات پیش کرتے ہیں تاکہ اسے تفریح کا بہتر پلیٹ فارم بنایا جائے۔ اب پلیٹ فارم پر دس منٹ کی ویڈیو بنائی اور پوسٹ کی جاسکتی ہے تاکہ عالمی صارفین کے لئے تخلیقی عمل کو بڑھا جاسکے۔بعض صارفین نے ایپ کے اندر ہی اس نئے فیچر کی تصدیق بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ ٹک ٹاک ایک عرصے سے اپنی ویڈیو کا دورانیہ بڑھانے پر غور کررہا ہے۔ گزشتہ برس ایک منٹ سے تین منٹ تک کی ویڈیو کا اعلان کیا گیا تھا اور اب یہ دس منٹ تک جاپہنچی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button