حیرت انگیز وہ کون سے 30 ممالک ہیں جہاں پاکستانی پاسپورٹ پر بغیر ویزہ کے سفر ممکن ہے اور وہ ممالک جو بغیر ویزہ کے پاکستان آسکتے ہیں

عالمی درجہ بندی کی بات کی جائے تو پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ ہے تاہم اس پر کم از کم 30 ممالک کا بغیر ویزا سفر ممکن ہے۔
جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے میں چھپنے والی رپورٹ میں پاسپورٹ انڈیکس 2020ء کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ جاپان کے شہری بغیر ویزا دنیا کے 191 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں، یہ تعداد ان کے پاسپورٹ کو دیگر ممالک کے مقابلے میں طاقتور ترین بناتی ہے۔ قطر مشرق وسطیٰ کے اہم ملک قطر نے 2019ء میں ہی پاکستانیوں کیلئے آن آرائیول ویزا جاری کرنا شروع کیا ہے۔ اس سہولت سے پاکستان شہریوں سمیت 80 سے زائد ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ کمبوڈیا پاکستانی شہری جنوب مشرقی ایشیائی ملک کمبوڈیا کا سفر کرنے کے لیے آن لائن ای ویزا حاصل کر سکتے ہیں یا وہاں پہنچ کر بھی یہ سہولت حاصل کی جا سکتی ہے۔ مالدیپ درست پاسپورٹ، اخراجات اور ہوٹل بکنگ اور پیسے شو کروا کر پاکستانی سیاحت کی غرض سے مالدیپ جیسے خوبصورت ملک کا ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ نیپال پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد کیلئے نیپال کا 30 دن کا مفت ویزا ہے لیکن اگر اس سے زیادہ وقت قیام کرنا پڑے تو اس کیلئے فیس درکار ہے۔ مشرقی تیمور پاکستانی شہری انڈونیشیا کے پڑوسی ملک مشرقی تیمور میں پہنچ کر ایئرپورٹ پر ہی 30 دن کا ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈومینیکن ریپبلک پاکستانی سیاح اور تجارت کی غرض سے جمہوریہ ڈومینیکا کا رخ کرنے والے ویزے کے بغیر وہاں چھ ماہ تک قیام کر سکتے ہیں۔ کیریبین جزائر میں واقع اس چھوٹے سے جزیرہ نما ملک ڈومینیکن ریپبلک کے سفر کے لیے پاکستانی شہریوں کو ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہیٹی کیریبین جزائر میں واقع ہیٹی میں تین ماہ تک قیام کے لیے پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سینٹ وینسینٹ و گریناڈائنز سینٹ وینسینٹ و گریناڈائنز بھی کیریبین جزائر میں واقع ہے۔ اس چھوٹے سے ملک کے لیے بھی پاکستانی شہریوں کو ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستانی یہاں بغیر ویزا ایک ماہ کیلئے قیام کر سکتے ہیں۔ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو بحیرہ کیریبین کا ملک ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو وینیزویلا سے صرف گیارہ کلومیٹر دور ہے۔ پاکستانیوں کو یہاں سیاحت یا کاروبار کی غرض سے آنے اور 90 دن تک کے قیام کے لیے ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مونٹسیراٹ مونٹسیراٹ جزیرہ ویسٹ انڈیز کا حصہ ہے۔ پاکستانیوں کو یہاں 180 دن تک کے قیام کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہے۔ مائکرونیشیا مائکرونیشیا انڈونیشیا کے قریب واقع ہے۔ پاکستانی شہریوں کے پاس اگر مناسب رقم موجود ہو تو وہ ویزا حاصل کیے بغیر تیس دن تک کے لیے مائکرونیشیا جا سکتے ہیں۔ تنزانیہ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق موزمبیق کے پڑوسی ملک تنزانیہ میں بھی پاکستانی شہری ’آمد پر ویزا‘ حاصل کر سکتے ہیں۔