تازہ ترینلائف سٹائل
شادی ہو رہی ہے یا دشمنی؟ دولہا دلہن کے ایک دوسرے کو ہار پہنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی
فوٹو اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا اور دلہن اپنی شادی کے موقع پر ایک دوسرے سے خوش نظر نہیں آ رہے اور اس کا اندازہ ہار پہنانے کے انداز سے ہوتا ہے۔مذکورہ ویڈیو میں دلہن پھولوں کا ہار تھامے غصے سے دولہا کو گُھور رہی ہے اور غصے میں دولہا کو ہار پہناتی ہے۔ اس کے جواب میں دولہا دلہن کی طرف دیکھے بغیر ہار پھینک کر پہناتا ہے۔
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا ”ایسا سخت رویہ تو روسی صدر پیوٹن کے پاس بھی نہیں ہے،“ جب کہ دوسرے نے تبصرہ کیا، ”شادی ہو رہی ہے یا دشمنی؟“ تیسرے نے لکھا کہ ”یہ دونوں زندگی بھر ایک ساتھ کیسے رہیں گے؟“۔