تازہ ترینانٹرنیشنل خبریں
ورلڈ بینک نے افغانستان کےلئے 1 ارب ڈالر سے زائد کی منظوری دےدی
ورلڈ بینک نے افغانستان کے لئے 1 ارب ڈالر سے زائد کی منظوری دےدی ہے ‘افغانستان کے منجمد اثاثوں میں سے تعلیم و صحت کے منصوبوں پر رقم خرچ کی جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ بینک نے افغانستان کےلئے 1 ارب ڈالر سے زائد کی منظوری دےدی ۔ افغانستان کے منجمد اثاثوں میں سے تعلیم و صحت کے منصوبوں پر رقم خرچ کی جائے گی۔ طالبان حکومت کو رقم نہیں دی جائے گی۔ اقوام متحدہ کی ایجنسیاں براہ راست فنڈز تقسیم کریں گی۔ اقدام کا مقصد افغانستان میں معاشی اور انسانی بحران پر قابو پانا ہے۔