پاکستان
بہار، پولیس اہلکاروں نے لڑکی کو آبروریزی کا نشانہ بنانے کے بعد 50ہزار روپے میں فروخت کر دیا

پٹنہ(این این آئی)بھارتی ریاست بہار میںپولیس اہلکاروں اور دیگر افراد نے ایک نابالغ لڑکی کو اجتماعی آبروریزی کا نشانہ بنانے کے بعد 50 ہزار روپے میں فروخت کر دیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ شرمناک واقعہ ریاست کے ضلع مدھو بنی میں پیش آیا۔ پولیس نے اجتماع زیادتی اور انسانی سمگلنگ کیس میں ایک خاتون دلال سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن کی شناخت سونی دیوی ، ارجن یادو اور ساجن کمار کے طورپر کی گئی ہے۔واقعہ میں ملوث جئے نگر تھانے کے کچھ اہلکار فرار ہو چکے ہیں۔