پاکستان
راجن پور، ڈاکوؤں نے وین سے 4 افراد کو اغوا کرلیا

راجن پور ( آن لائن )راجن پور میں ڈاکوؤں نے وین سے 4 افراد کو اغوا کرلیا۔پولیس کیمطابق واقعہ راجن پور کے علاقے سونمیانی میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے ایک وین کو اسلحہ کے زور پر روک کر 4 افراد کو اغوا کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو مغویوں کو لے کر کچے کے علاقے میں فرار ہوگئے، مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر آپریشن شروع کردیا۔