اسلامک کارنر

سائفر معاملے پر مسلم لیگ ن کا جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) غیر ملکی سائفر کے حوالے سے عمران خان کی آڈیو لیکس پر مسلم لیگ ن نے جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پارٹی قائد نواز شریف نے لیگی رہنماوں کو سائفر پر سخت اور جارحانہ ردعمل دینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے عمران خان کے بیانیے کا توڑ نکالنے کے لیے سائفر آڈیو لیکس معاملے پر جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے لندن سے پارٹی کو سائفر پر سخت اور جارحانہ ردعمل دینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button