پاکستان
بٹوارے کے وقت پاکستان کے حصے کے 11 ارب 30 کروڑ نہ ملنے کا انکشاف
کراچی (این این آئی)بٹوارے کے وقت سے پاکستان کے حصے میں آنے والے 11 ارب 30 کروڑ روپے نہ ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی دستاویزات کے مطابق حکومت پاکستان کو اس معاملے کے حل کے لیے بھارت اور بنگلہ دیش کی حکومت کے ساتھ تصفیہ کرنا چاہیے۔بھارت نے 75 سال میں خطیر رقم پاکستان کے حوالے نہ کی۔ یاد رہے کہ تقسیم ہند کے وقت سے اثاثوں کے شیئرز کے 11 ارب 30 کروڑ روپے بھارت کے ذمہ واجب الادا ہیں۔دستاویزات میں اسٹیٹ بینک نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے 58924 کلو گرام سے زائد سونے کے 100 فیصد ذخائر رکھے ہوئے ہیں۔