دلچسپ و عجیب
زمین سے فائر کی گئی گولی اُڑتے جہاز میں بیٹھے مسافر کو جالگی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )زمین سے فائر کی گئی گولی اڑتے جہاز میں مسافر کو لگ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق میانمار میں حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے ۔ میانمار کے سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق قومی ائیر لائن کاطیارہ مشرقی ریاست کیاہ کے دارالحکومت لوئیکا میں لینڈ کر رہا تھا ، طیارے میں63مسافر سوار تھے ان میں سے ایک کے کان پر زمین سے فائر کی گئی گولی جا لگی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گولی جہاز کو چیرت ہوئے کھڑکی کے پاس بیٹھے مسافر کے کان میں جا لگی جس سے وہ زخمی ہو گیا ۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر نے بلڈ بھی بہہ رہا جبکہ اس نے اپنے کان پرٹشو پیپر رکھے ہوئے ہیں ۔ لینڈ کے بعد مسافر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر اس کا علاج کیا جار ہا ہے ۔