پاکستان
بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کی جان کو خطرہ ، ممبئی پولیس نےسکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا
ممبئی(این این آئی) پولیس کی جانب سے بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے معاملے پر خدشات کے پیشِ نظر ایک مرتبہ پھر سلمان خان کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق سلمان خان کو اب تک ممبئی پولیس نے پولیس تحفظ فراہم کیا تھا تاہم اب اداکار کو سکیورٹی کور دیا جائے گا اس کا مطلب ہے کہ ان کے ساتھ ہر وقت چار مسلح سکیورٹی اہلکار موجود ہوں گے۔