مہنگائی کی ستائے عوام کیلئے بری خبر ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا
لاہور( این این آئی)اوگرا کی جانب سے ماہ نومبر 2022 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا،ایل پی جی کی فی کلو قیمت2روپے ،گھریلو سلنڈ35روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت134روپے تک بڑھ گئی ۔
اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت202روپے کی بجائے204روپے ، گھریلو سلنڈر2374روپے کی بجائے 2409روپے اور کمرشل سلنڈر9135 روپے کی جگہ9269روپے میں دستیاب ہوگا۔ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھرنے کہا ہے کہ آئندہ چند روز میںملک بھر میں قدرتی گیس کا بحران شدت اختیار کرجائے گا۔ ایل پی جی کی ناقص پالیسی اور ٹیکسز کی بھرمار نے ایل پی جی صنعت پر منفی اثرات رونما کیے ہیں۔جام شورو جوائنٹ وینچر کی بندش سے حکومت کواربوں روپے کے نقصان کا سامنا اور عوام کو مہنگی گیس خریدنا پڑی۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ نقصان سے بچنے کیلئے فوری طور پر جے جے وی ایل کوچلایا جائے، قدرتی گیس کے شاٹ فال کو پورا کرنے کیلئے ایل پی جی امپورٹ کی جامعہ پالیسی بنائی جائے۔