پاکستان

پاک انگلینڈ پہلے ٹیسٹ میچ کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

راولپنڈی(این این آئی): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔پہلا ٹیسٹ میچ یکم سے پانچ دسمبر تک پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ چار وی آئی پی انکلوژرز کا ہر روز کا ٹکٹ 500 روپے ہو گا۔پریمئیر انکلوژرز کا ایک دن کا ٹکٹ 250 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ٹکٹ (آج) بدھ کی صبح سے آن لائن خریدے جا سکیں گے۔پی سی بی کے مطابق سیریز کے ملتان اور کراچی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button