پاکستان
اسد عمر نے بھی پاناما کیس میں عدلیہ کے کردار ادا کرنے کی تصدیق کر دی
اسلام آباد(این این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بعد اسد عمر نے بھی پاناما کیس میں عدلیہ کا کردار ادا کرنے کی تصدیق کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق اسد عمر نے کہا کہ 2017 میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو برہان کے مقام پر رو کا گیا تھا اور ان پر شیلنگ کی گئی تھی تو اگلی صبح سپریم کورٹ نے ہمیں بلایا۔پی ٹی آئی رہنما کے مطابق وہ اور شاہ محمود قریشی سپریم کورٹ گئے تھے، ہمیں انہوں نے کہا تھا کہ آپ سڑکوں پر کیوں ہیں، آپ آئیں نا ہم آپ کو انصاف دلاتے ہیں۔