تازہ تریننیشنل خبریں

سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل ، کراچی کا عسکری پارک کے ایم سی کے حوالے کر دیا گیا

سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل ہو گئی ، کراچی کا عسکری پارک کے ایم سی کے حوالے کر دیا گیا ، کے ایم سی نے پارک کا نام تبدیل کر کے کے ایم سی امیوزمنٹ پارک رکھ دیا ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ڈی جی پارکس کے ایم سی نے عسکری پارک کی انتظامیہ کو 14 جنوری کو خط لکھا تھا جس میں پارک کو تحویل میں لینے کا کہا گیا تھا ، عدالتی فیصلے کی روشنی میں پارک کو کے ایم سی کے حوالے کر دیا گیا ، ڈی جی پارکس کے مطابق عسکری پارک کا نام تبدیل کر کے کے ایم سی امیوزمنٹ پارک رکھا گیاہے
کے ایم سی امیوزمنٹ پارک میں عوام کا داخلہ مفت رکھا گیا ہے ۔ ڈی جی پارکس کے مطابق پارک میں قائم شادی ہال سابق انتظامیہ نے ختم کر کے تحویل میں دیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button