راولپنڈی میں بارش، کل شروع ہونے والے پاک آسٹریلیا پہلے ٹیسٹ میچ میں موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ سیریز کا آغاز کل سے راولپنڈی کے سٹیڈیم میں ہونے جارہاہے لیکن اس رنگ میں بھنگ بارش ملا سکتی ہے جس کی پیشگوئی کر دی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی’’ جیوسپر ‘‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ محکمہ موسمیات نے میچ کے تیسرے ، چوتھے اور پانچویں دن بارش کی پیشگوئی کر دی ہے ۔ماہرین کا کہناہے کہ راولپنڈی کی پچ پر گھاس نہیں ہے جو کہ فاسٹ باولرز کیلئے فائدہ مند ہو سکتی ہے ، باولرز اس پر ریورس سوئنگ سے وکٹیں حاصل کر سکتے ہیں جبکہ سپنر کو بھی مدد دے گی ۔
توقع ہے کہ پاکستان شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی فاسٹ باولنگ پر انحصار لے گا ، جبکہ سپن باولنگ میں نعمان علی اور ساجد خان کو ذمہ داری دی جائے گی ۔عارضہ قلب میں مبتلا عابد علی کی جگہ شان مسعود کو موقع مل سکتاہے ، مڈل آرڈر میں افتخار احمد کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔
افتخار سپن بولنگ بھی کرتے ہیں، ٹیسٹ ٹیم میں ایک سال بعد کم بیک کرنے والے شان مسعود نے کہاہے کہ ٹیسٹ فارمیٹ میں واپسی آنا بہت فخر کی بات ہے ۔
یاد ہے کہ کل راولپنڈی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا ۔