تازہ ترینانٹرنیشنل خبریں

روس نے یوکرین کے انتہائی اہم ترین علاقے پر قبضے کا دعویٰ کر دیا

روس نے یوکرین کی خراسان پورٹ کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کر دیاہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’’ رائٹرز‘‘ کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کے آٹھویں روز یہ اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ روس کی فوج خراسان کے مرکز تک پہنچ گئی ہیں ، یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب ایک روز قبل متنازع دعوے سامنے آ رہے تھے کہ روس نے پہلی مرتبہ کسی بڑے شہری مرکز پر قبضہ جما لیا ہے ۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں خراسان کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کیا گیاہے لیکن یوکرینی وزیراعظم زیلنسکی کے ایک معاون نے کہاہے کہ یوکرینی فوج بحیرہ اسود پورٹ والے علاقے کا دفاع کر رہی ہے جس کی آبادی اڑھائی لاکھ کے قریب ہے ۔زیلنسکی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ’’ ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے دشمن کے منصوبوں کو ایک مہینے میں تباہ کر دیاہے ، یہ منصوبے لکھنے میں سالوں لگے ہیں جو کہ ہمارے ملک اور لوگوں کے خلاف نفرت سے بھرے ہوئے ہیں ۔

خبر ایجنسی کا کہناہے کہ یوکرین کا وفد روسی حکام سے بات چیت کیلئے روانہ ہو چکاہے ۔روسی فوج کیف میں حکومت کا تختہ الٹناچاہتی ہے لیکن ہزاروں افراد کی موت او ر زخمی ہونے کی خبریں ہیں ، دس لاکھ سے زائد لوگ ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں ۔

خراسان کے روسی قبضے میں جانے کا مطلب ہے کہ سٹریٹیجک جنوبی صوبائی دارلحکومت جہاں ’ ’ دانپرو ‘‘ دریا بہتا ہے جو کہ بحیرہ اسود میں گرتا ہے ، پہلا اہم ترین شہری مرکز ہو گا جس پر حملے کے بعد قبضہ ہواہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button