تازہ ترینلائف سٹائل

پڑھائی میں دل نہ لگنے کی شکایت کرنیوالے مداح کو شاہ رخ خان نے دلچسپ مشورہ دیدیا

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے پڑھائی میں دل نہ لگنے کی شکایت کرنے والے مداح کو دلچسپ مشورہ دیا ہے۔

واقعات کے مطابق شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر ’’آسک سیشن‘‘ کے دوران مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے دلچسپ جوابات دئیے۔دیوانگ تیواری نامی مداح نے شاہ رخ خان سے کہا کہ ’’سر پڑھائی کیسے کروں اچھے سے من نہیں لگتا؟ شاہ رخ خان نے مداح کے اس سوال کا انتہائی دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا ’’دماغ سے پڑھائی کرنے کی کوشش کر یہ فارمولا کام کرے گا، من پیار کے لیے رکھ‘‘۔


واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے گزشتہ روز اپنی آنے والی فلم ’’پٹھان‘‘ کا ٹیزر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا تھا۔ فلم اگلے سال 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی۔ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button