تازہ ترینکھیل

کیا آپ کو پتا ہے کہ محمد رضوان نے لو میرج کروائی ہے؟

پاکستان کے اوپننگ بلے باز محمد رضوان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی پسند کی شادی کروائی تھی۔

پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی کپتانی کرنے والے محمد رضوان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اسی ویڈیو میں اینکر نے ان سے سوال پوچھا کہ کیا انہوں نے کبھی محبت کی ہے؟ اس سوال پر محمد رضوان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پسند کی شادی کی ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل میں محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی تاہم یہ بڑا میچ وہ لاہور قلندرز سے ہار گئے تھے۔ محمد رضوان پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین کے پسندیدہ ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جس کی بڑی وجہ ان کی نرم خوئی اور دین داری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button