تازہ تریننیشنل خبریں
بلاول نے کتنے عرصے سے بال نہیں کٹوائے؟

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سیاسی مصروفیات کی وجہ سے انہیں بال کٹوانے کا موقع نہیں ملا، بہت جلد وہ ہیئر کٹ کروائیں گے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کے دوران اینکر پرسن نے ان کی سیاسی مصروفیات کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ آپ نے آخری بار بال کب کٹوائے تھے۔ اس سوال پر بلاول بھٹو زرداری ہنس دیے اور کہا کہ لانگ مارچ کا آغاز اگرچہ مارچ میں ہوا ہے لیکن اس کا اعلان جنوری میں ہی کردیا گیا تھا۔ لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں انہوں نے ملک بھر میں دورے کیے اور چھ مہینوں کا کام دو ماہ میں مکمل کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وہ بہت جلد بال کٹوالیں گے۔