تازہ ترینلائف سٹائل

عالیہ بھٹ اور جہانوی کپور سمیت کئی فنکاروں کو لانچ کرنے کے بعد کرن جوہر کا ایک اور سٹار کڈ کو بریک دینے کا اعلان

بالی ووڈ کے بڑے پروڈیوسرز میں سے ایک کرن جوہر نے ایک اور سٹار کڈ کو بریک دینے کا اعلان کردیا۔

کرن جوہر بالی ووڈ شخصیات کے بچوں کو انڈسٹری میں لانچ کرنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں کڑی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے اور انہیں اقربا پروری کے طعنے دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے ہی عالیہ بھٹ، ورون دھون، اننیا پانڈے اور جہانوی کپور سمیت کئی اداکاروں کے بچوں کو لانچ کیا ہے اور اب وہ سنجے کپور کی بیٹی سنایا کپور کو بھی لانچ کرنے جا رہے ہیں۔

کرن جوہر نے بونی کپوراور سری دیوی کی بیٹی جہانوی کپور کو دھڑک فلم سے لانچ کیا تھا اور اب ان کی چچا زاد بہن شنایا کپور کیلئے وہ فلم بے دھڑک بنا رہے ہیں جس کے پوسٹرز ریلیز کردیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button