’میں تم سے شادی نہیں کروں گی‘دلہن نے عین موقع پرقبول ہے کی بجائے دولہاکاپول پٹا کھول دیا،دولہا شرم کے مارے پانی پانی

شادی انسان کیلئے قیمتی دن ہوتا ہے،اس دن کیلئے وہ ساری زندگی منصوبہ کرتا ہے کہ اسے کیسے یاد گار بنانا ہے، شادی کے سٹیج پر لڑکی نے’’ قبول ہے‘‘ بولنے کے بجائے لڑکے کا کچا چٹھا کھول دیا، دولہا شرم سے پانی پانی ہوگیا۔امریکہ میں دلہن نے اپنی شادی میں ’ قبول ہے‘ بولنے کے بجائے اپنے دولہا کی ایسی
شرمناک حرکتیں بے نقاب کرنی شروع کر دیں کہ ہنگامہ برپا ہو گیا ،دولہے کا کردار بے نقاب ہونے پر سب باراتی ہکا بکا رہ گئی۔ڈیلی سٹار کے مطابق اس دلہن نے یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بیان کیا ہے۔ وہ لکھتی ہے کہ اس کی شادی کی تقریب جاری تھی اور جب پادری نے اس سے شادی کے عہدوپیمان پر مبنی فقرے دہرانے کو کہا تو اس نے اپنے فون میں موجودکچھ سکرین شاٹس کھول کر پڑھنے شروع کر دیئے۔یہ سکرین شاٹس اس کے شوہر کی کسی اور خاتون کے ساتھ شرمناک چیٹنگ پر مشتمل تھے، جس کے ساتھ اس کا معاشقہ چل رہا تھا۔ لڑکی نے مہمانوں اور پادری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ سکرین شاٹس ہیں جو مجھے ایک اجنبی نمبر سے موصول ہوئے ہیں۔ میں چاہتی تو اپنے ہونے والے دولہا الیکس کے ساتھ پہلے ہی تعلق ختم کر سکتی تھی لیکن میں اسے سبق سکھانا چاہتی تھی چنانچہ میں نے اس تقریب میں اسے بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا۔“ اس کے بعد لڑکی وہ شرمناک میسجز پڑھنا شروع کر دیتی ہے اور آخر میں ’میں تم سے شادی نہیں کروں گی‘ کہہ کر چلی جاتی ہے۔