پاکستان

واردات کے بعد فرار ہوتے ڈکیت شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے

کراچی(این این آئی)کراچی میں ڈکیتیوں کی بڑھتی وارداتوں پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی سے تنگ شہریوں نے ڈکیتوں سے خود نمٹنا شروع کردیا۔ناگن چورنگی پر واردات کے بعد فرار ہوتے ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، جس کے بعد انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔پولیس موقعے پر پہنچی تو بمشکل زخمی ڈکیتوں کو عوام سے چھڑایا اور موبائل میں ڈال کر روانہ ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری گرفتاری کے بجائے پولیس سے موقع پر ہی ڈکیتوں کو مارنے کی درخواست کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button