پاکستان

بھارتی شہری کو کوبرا کو چومنا مہنگا پڑ گیا

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی ریاست کرناٹکا کے ا یک شہری نے ہیرو بننے کی کوشش میں کنگ کوبرا کے سر کو چومنے کی کوشش کی تو خطرناک سانپ نے اس کے ہونٹوں پر ہی ڈس لیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آدمی پہلے کوبرا کو چومنے کی کوشش کرتا ہے جو کوبرا کو پسند نہیں آیا اور سانپ اس کے ہونٹوں پر ڈس کر چلتا بنا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والا شخص رینگنے والے جانوروں کو ریسکیو کرتا ہے ،سوشل میڈیا پر متعلقہ شخص کو اسٹنٹ دکھانے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔واضح رہے کنگ کوبرا سانپ زہریلے سانپوں میں سے ایک ہے جس کی لمبائی 5.58 میٹر تک ہو سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button