پاکستان

پنجاب میں حکومتی تبدیلی کے باوجودخیبرپختونخوا کوآٹے کی ترسیل بحال نہ ہوسکی ، قیمت میں ہوشربا اضافہ

، آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

پشاور(این این آئی)پنجاب میں حکومتی تبدیلی کے باوجودخیبرپختونخوا کوآٹے کی ترسیل بحال نہ ہوسکی ۔ 20 کلوتھیلے کی قیمت میں مزید 50 روپے کا اضافہ کیساتھ قیمت 23 سو روپے تک پہنچ گئی۔

پشاورمیں آٹے کی قیمتوں میں استحکام نہ آسکا۔ 20 کلوتھیلے کی قیمت میں مزید50روپے اضافہ ہوگیا۔مارکیٹ میں 20کلوفائن آٹے کاتھیلا2250 روپے سے بڑھ کر23سوروپے میں فروخت ہونے لگا،جبکہ مکس آٹے کاتھیلا22سو اورسپرفائن 2250روپے میں مل رہاہے۔

آٹا ڈیلرز کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی وجہ پنجاب میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ،آٹے کی ترسیل پرپابندی اورچیک پوسٹوں پربھتہ لینے کی ہے

، پنجاب سے آٹے کی فی گاڑی پر30سے50ہزارروپے رشوت کے لیاجارہاہے، شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ حکومت آٹے کی قیمتوں کوکنٹرول کرے،غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ ناڈالے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button