پاکستان

مارشل لاء لگانے کا بیان عمران خان کے گلے پڑ گیا

لاہور (ا ین این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مارشل لاء لگانے کے بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی گئی ۔قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مارشل لاء لگانے کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کیلئے سیاستدانوں نے اپنی جانیں قربان کی،جیلیں،جلاوطنی سمیت کئی مشکلات برداشت کیں، پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل کئی نسلوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، عمران خان اور انکے آبا اجداد یا اسکے بچوں کی جمہوریت کیلئے کوئی خدمات نہیں، عمران خان کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر ملکی سیاسی لیڈرشپ و کارکنوں میں شدید غم غصہ پایا جا رہا ہے۔قرار داد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کاروائی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button