پاکستان
ارشد شریف قتل کیس، فرحت اللہ بابر نے حکومتی کمیشن کی مخالفت کر دی
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء فرحت اللہ بابر نے ارشد شریف قتل کیس میں حکومت کی جانب سے بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن کی مخالفت کر دی۔فرحت اللہ بابر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کے بنائے ہوئے تحقیقاتی کمیشن پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، کمیشن پر صحافتی تنظیموں کا اعتماد بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوانین اجازت دیں تو کمیشن میں اقوام متحدہ کانمائندہ بھی شامل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ارشد شریف شہید کا واقعہ صحافتی برادری کے لیے ایک چیلنج ہے، صحافی کی شہادت کے کیس کو بطور چیلنج لینا ہوگا۔