پاکستان

بعض پولیس والے ڈیوٹی نہیں کر رہے بلکہ معاشرے کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں،جسٹس روح الامین

پشاور(این این آئی)پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس روح الامین نے کہا ہے کہ بعض پولیس والے ڈیوٹی نہیں کر رہے بلکہ معاشرے کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں، کارکردگی اتنی ہے کہ یہاں چھاپہ مارو اور وہاں چھاپہ مارو، عدالت میں تو وہ جھوٹ بولیں گے، مگر اللہ کی عدالت کے سامنے کیا کریں گے ؟ ،ایک معمولی سی غلطی پورے کیس کا بیڑہ غرق کر دیتی ہے،یہ طریقے اب بند ہونے چاہیں، فاضل جسٹس نے یہ ریمارکس گزشتہ روز تھانہ جنگل خیل کوہاٹ کے پولیس اہلکاروں کی جانب سے نارکاٹیکس کے کیس میں گرفتار ملزم ابرار کی ضمانت پر رہائی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دیئے،دوران سماعت پولیس اہلکاروں نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ آئندہ اس قسم کی غلطی نہیں کریں گے جس پر عدالت نے کہا کہ جھوٹی گواہیاں نہ دیں جو سچ ہے وہ بتائیں تاکہ لوگوں کا آپ پر اعتماد بحال ہوسکے۔ بعد ازاں عدالت نے ضمانت درخواست منظور کرلی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button